• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین وبچوں پر تشدد کی روک تھام وتحفظ کیلئے سنٹر کاقیام

پشاور (لیڈی رپورٹر)خیبر پختونخوا میں پہلی بار چترال پولیس نے خواتین اور بچوں کے حقوق کی حفاظت اور ان کیخلاف جرائم کی روک تھام کیلئے خواتین وبچے کا امدادی مرکز قائم کردیا،سنٹر کے قیام میں ضلع بارسوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، ایس آر ایس پی ، خواتین ضلع کونسلرز کی مشاورت شامل ہے- چترال تھانے سے متصل اس سنٹر میں صبح 9 سے شام 5 بجے تک خواتین پولیس افسران موجود ہونگیں ،مرکز میں جنسی تشدد، گھریلو تشدد،حراسمنٹ ،گمشدگی ،زبردستی کی شادی ،کم عمری کی شادی، مزدوری بالجبر جیسے مسائل اور جرائم کیخلاف رپورٹ کی جاسکتی ہےاسکے علاوہ سنٹر میں خواتین و بچے جنہیں قانونی مشورے اور مدد کی ضرورت ہوڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے تعاون سے ان کو مفت قانونی مشورہ اور مدد بھی مہیا کی جائے گی ۔
تازہ ترین