• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات ،تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق

اسلا م آباد(خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منگل کو تین موٹرسائیکل سوار ٹریفک حادثات میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ پولیس نے متوفین کی نعشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے سپرد کردیں۔ ساٹھ سالہ محمد یوسف سکنہ سیکٹر جی نائن ون مو ٹر سائیکل پرپنڈورہ کے قریب آئی جے پی روڈ کراس کر رہا تھا کہ بس نمبر اےجے کے بی۔2717 کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے کشمیر ہائی وے پر ڈیرہ اسماعیل خان کا رہائشی تیئس سالہ موٹرسائیکل سوار محمد عرفان کار کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی میرا جعفر میں رہائش پذیر تھا اور وفاقی دارالحکومت میں رنگ سازی کا کام کرتا تھا، نعش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے جی ایٹ مرکز میں تعظیم مدین کا بیٹا عثمان تعظیم اپنے دوست خرم زمان اور جواد احمد کے ساتھ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ کار نمبر پشاور بی سی 4453 کی زد میں آگیا، عثمان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی زخمی ہوئے۔پولیس نے کار کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
تازہ ترین