• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا شریف خاندان کی تین شوگر ملز کھولنے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین بند شوگر ملز کھولنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کسان کے مفاد میں بند شوگر ملز کھول رہے ہیں، تینوں شوگر ملز گنا خریدنے کے الگ اکائونٹس بنائیں اور ہر ماہ اکائونٹس کی تفصیلات عدالت کو فراہم کریں۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں کاشتکاروں سے گنا خریداری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کسان کے مفاد میں بند شوگر ملز کھول رہے ہیں کسانوں اور شوگر ملز کے درمیان سیٹلمنٹ نہیں ہوسکی بند شوگر ملز کھولنے کی استدعا پہلے مسترد کردی تھی۔ حسیب وقاص ‘ اتفاق اور چوہدری شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدیں تینوں شوگر ملز گنا خریدنے کے الگ اکائونٹس بنائیں تینوں شوگر ملز اکائونٹس کی تفصیلات ہر ماہ عدالت کو فراہم کریں۔ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی ختم کردی۔
تازہ ترین