• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہزار سترہ میں دنیا کو سائبر کرائمز سے 600، ارب ڈالرز کا نقصان ہوا ،رپورٹ

واشنگٹن (اے ایف پی ) اسٹریٹجک اور انٹرنیشنل اسٹڈیز سینٹر اور سیکیورٹی فرم ایم سی اے ایف ای ای کی طرف سےایک عالمی تحقیق کی گئی ہے جس کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2017ء کے دوران 600؍ ارب ڈالرز کے سائبر کرائمز کئے گئے ہیں ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس ،شمالی کوریا اور ایران کے ہیکرزنے مالیاتی اداروں کو حدف بنایا جبکہ چین سائبر جاسوسی میں سب سے زیادہ سرگرم رہا ۔ رپورٹ کے مطابق سائبر کرائم میں سب سے زیادہ (Ransomware)کے طریقہ کار کو استعمال کیا گیا ۔اس کے علاوہ ہیکنگ کی خدمات کی پیشکش کرنے والوں کی باآسان دستیابی بھی اس میں اضافے کا باعث بنی ۔ رپورٹ کے مطابق ہیکرز اس کا م کیلئے پوشیدہ رہ کر بٹ کوائن جیسی کرپٹو کرنسی میں لین دین کرتے ہیں ۔
تازہ ترین