• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوگ چاہتے ہیں میں سیاست میں آئوں ، ریحام خان

کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ سیاست میں آئیں ایسا کردار ادا کرنا چاہتی ہوں جس میں نوجوان سیاستدانوں کی تربیت کرسکوں، یہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے۔لندن میں بی بی سی اردو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں سیاسی عزائم رکھنے کے حوالے سے ریحام خان نے کہا لوگ چاہتے ہیں کہ میں سیاست میں جاؤں، لیکن پاکستان میں ایم این اے بننے کے لیے جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ حلال کمائی سے آ نہیں سکتی۔انھوں نے کہا کہ ʼمیں ایسا سیاسی کردار چاہتی ہوں جہاں میں نئے ابھرنے والے سیاستدانوں کی تربیت کر سکوں تاکہ وہ اچھے سیاستدان بن سکیں۔عمران خان کے اس بیان پر کہ ان کے مخالفیں ریحام خان کو ان کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، ریحام خان کا کہنا تھا کہ انسان کو اپنی غلطیوں کی ذمہ داری لینی چاہیے اور اپنی کوتاہیوں کا الزام کسی دوسرے پر لگا دینا بہت آسان ہے۔
تازہ ترین