• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس افسرسے لوٹ مار کرنے والاملزم فائرنگ سے ہلاک،ساتھی فرار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس افسرسے لوٹ مار کرنے والاملزم پولیس افسر کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفرزون سیکٹر15/A2 گلزار مدینہ مسجد کے عقب میں موٹر سائیکل سوار2 ملزمان اسلحہ کے زور پر سب انسپکٹر قدیر احمد سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہے تھے کہ پولیس افسرنے فائرنگ کردی جس سے ایک ملزم زخمی ہوکر موٹر سائیکل سے نیچے گر گیا جبکہ اسکا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی ملزم کو حراست میں لے کرعباسی اسپتا ل منتقل کیا ،جہاںوہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکرہلاک ہوگیا،پولیس کے مطابق سب انسپکٹر قدیر احمد اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ میں تعینات اور نائٹ ڈیوٹی کے بعد سادہ کپڑوں میں اپنے گھر جارہے تھے کہ ملزمان نے مذکورہ مقام پر انھیں روک کر لوٹنے کی کوشش کی اور لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے کہ پولیس افسر نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، اسکی عمر 26 سے 30 سال کے درمیان ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت کیلئے ایدھی سردخانے منتقل کردی۔
تازہ ترین