• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ ملازمین کیلئے یوٹیلٹی الاؤنس کا فوری اجراء کیا جائے،نعیم الرحمٰن

کراچی (پ ر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا ہے کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ملازمین کے لیے یوٹیلٹی الاؤنس کا فوری اجراء کیا جائے،ملازمین کے بچوں کو سن کوٹے کی بنیاد پر بھرتی کیا جائے اور ایڈ ہاک ملازمین کو بحال کیا جائے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب پر واٹر بورڈ جنرل ایمپلائز یونین کے احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، جلسے سے جنرل ایمپلائز یونین کے صدر خالد خان ،جنرل سیکرٹری عبد الوحید کیانی ، ناصر مسیح، وارث مسیح،لیاری یونٹ کے صدر سعید بلوچ ، لانڈھی یونٹ کے صدر شمسو، سینئر نائب صدر صغیر احمد ، غلام عباس اور دیگر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سکرٹری اطلاعات زاہد عسکری اور دیگر بھی موجود تھے،حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ جنرل ایمپلائز یونین واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے محنت کشوں کے لیے دیانتداری کے ساتھ جدوجہد کررہی ہے۔
تازہ ترین