• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے،کے الیکٹرک

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے واٹر بورڈ کے گھارو اور حب پمپنگ اسٹیشن پر اندرونی فالٹ کے باعث چند منٹوں کا تعطل آیا تھا جسے بروقت درست کردیا گیا، واٹر بورڈ کومتعدد بار انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کرنے کی یاددہانی کروائی گئی تاکہ اس قسم کی صورتحال سے بچا جاسکے،کے الیکٹرک نے اپنے نیٹ ورک میں سرمایہ کاری کرنے کے ساتھ ساتھ کے ڈبلیو ایس بی کے پمپنگ اسٹیشن کو بجلی فراہم کرنے والے نیٹ ورک کو بھی اپ گریڈ کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے واٹر بورڈ سے ایک بار پھر درخواست کی جاتی ہے کہ کسی بھی تعطل اور اندرونی فالٹ سے نمٹنے کے لیے سسٹم اپ گریڈ کیا جائے جو کراچی کے عوام کے لیے مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔
تازہ ترین