• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سو سے زائد افسروں کو ترقی ، وزیراعظم نے سینٹرل سلیکشن بورڈ سفارشات کی منظوری دیدی

Todays Print

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) وزیر اعظم شاہد خا قان عباسی نے تین سو سے زائد افسروں کو گریڈ انیس سے بیس اور بیس سے اکیس میں ترقی دینے کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات کی منظوری دیدی ہے ، بورڈ کا اجلاس نو سے بارہ جنوری تک ہو ا تھا، ایک ماہ بورڈ کی سفارشات تیار کرنے میں لگ گیا،اسکے بعد وزیر اعظم آ فس نے بعض اعتراضات لگائےچنا نچہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے یہ سفارشات دو بارہ وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذ رائع نے بتا یا کہ وزیر اعظم نے سفارشات کی منظوری دیدی ہے تاہم اب پوسٹنگ پلان تیار کیا جا رہا ہے کیونکہ اگلے گریڈ میں ترقی کے بعد ان افسروں کو نئی پوسٹنگ دی جا ئیگی۔

تازہ ترین