• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رومن پولانسکی کی رہائی کی پٹیشن پر دستخط کا افسوس ہے،نتالی پورٹ مین

لاس اینجلس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہولی وڈ اداکارہ نتالی پورٹ مین نے 2009 میں سوئٹزرلینڈ میں رومن پولانسکی کی گرفتاری کے بعد ان کی رہائی کا مطالبہ کرنے کیلئے خط پر دستخط کرنے پر اظہار افسوس کیا ہے۔جبکہ سوئٹزرلینڈ میں 1977 میں بچے کے ساتھ غیر قانونی جنسی تعلق قائم کرنے کے کیس پرآسکر ایوارڈ یافتہ کا شمار ہولی وڈ کی ان اعلیٰ شخصیات میں شمار ہوتا ہے جنہوں نےامریکی افسران کی درخواست پر رومن پولانسکی کی رہائی کے مطالبہ کی پٹیشن پر دستخط کئے تھے،جس میں مارٹن اسکوریز، ووڈی ایلن اور ایما تھامپسن بھی شامل ہیں۔نتالی پورٹ مین نے بزفیڈ کو بتایا کہ مجھے اس پر افسوس ہے،میں اس کی ذمہ داری لیتی ہوں کہ میں اس بارے میں زیادہ نہیں سوچا، ایک شخص جن کی بہت عزت کرتی تھی انہوں نے مجھے پٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اس پر دستخط کئے ہیں کیا تم کرو گی اور میں نے کہا کیوں نہیں یقینا، اور یہ میری غلطی تھی۔اس سے میں نے جو حاصل کیا وہ یہ ہے کہ ان لوگوں سے ہمدردی جو غلطیاں کرتے ہیں۔ہم ایک مختلف دنیا میں رہتے ہیں اور یہ کسی عمل کیلئے جواز نہیں ہوسکتا۔لیکن آپ کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہیں اورجس طرح آپ رہنا چاہتے ہیں اس کو مکمل طور پر تبدیل کریں، اس وقت میری آنکھیں نہیں کھلی تھیں۔
تازہ ترین