• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’باغی ٹو‘ کا ٹریلر یوٹیوب پر ابتک 9ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) سال کی مہنگی ترین بولی وڈ ایکشن فلم دیکھنی ہے تو تیار ہوجائیں کیونکہ بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف کی نئی بولی وڈ فلم ’باغی ٹو‘رواں سال سینما گھروں میں ریلیز کردی جائے گی جس کا ایکشن سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔یہ ٹریلر سوشل میڈیا پر شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جسے ابتک یوٹیوب پر 9ملین سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔بولی وڈ کی نئی مارشل آرٹ فلم میں ٹائیگر شروف مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ دیشا پٹانی ان کے مدمقابل اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظرآئیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کامیاب بزنس کرنے والی بولی وڈ فلم’باغی‘کا سیکوئل بنانے کی تیاریاں اختتامی مراحل میں داخل ہوچکی ہیں جس کے لئے ڈائریکٹرز اور ٹیکنیشنز کو تھائی لینڈ،ہانگ کانگ، لاس اینجلس اور چین سے بلایا گیا ہے۔واضح رہے اس فلم کی ہدایت احمد خان دے رہے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر ساجد نادیاوالا ہیں۔یہ فلم رواں سال 30مارچ کو دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔یاد رہے فلم ’باغی‘میں ٹائیگر شروف ایک باغی نوجوان کا کردار ادا کیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل شردھا کپور نے اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھا کر خوب داد سمیٹی تھی۔
تازہ ترین