• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صاحبزادہ پیر قاری محمد حسین شاہ ترمذی مرحوم کیلئے دعائیہ اجتماع

ہیلی فیکس (زاہد انور مرزا) الجامعۃ الزہرا ہیلی فیکس میں صاحبزادہ پیر قاری سید محمد حسین شاہ ترمزی مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف طبقہ فکر سے کثیر افراد نے شرکت کی۔ صدر مرکزی جماعت اہل سنت برطاینہ ومعروف مذہبی سکالر پروفیسر علامہ پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی نے مقصد حیات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور عقائد کے صحیح ہونے کے بعد اعمال صالحہ کی اہمیت پر جامع بیان کیا۔ معروف سکالر علامہ محمد سجاد رضوی نے خاندان نبوت کی عظمت اور اسلام میں ان کے ناقابل فراموش کردار کےحوالے سے بیان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنحضرت ﷺ سے محبت کا دعویٰ تبھی سچ ثابت ہو سکتا ہے جب آپ ﷺ کے خاندان کے لوگوں کا بھی دلی احترام کیا جائے۔ نوجوان خطب حافظ سید محمد حیدر ترمزی نے انگلش میں خطاب کرتے ہوئے موت کے حوالے سے تفصل سے بیان کیا اور کہا کہ نوجوان نسل اولیائے اکرام کی تعیلمات پر عمل کر کے دینا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید زین العابدین نے کہا کہ اولیائے کرام نے برصغیر میں دین اسلام کی اشاعت کئے اپنی زندگیوں وقف کر دیں، انہوں نے کہا کہ ان اللہ والوں کے نقشے قدم پر چل کر مسلم امہ اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں، تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، آخر میں پروفیسر پیر سید احمد حسین شاہ ترمزی نے علامہ قاری سید احمد حسین شاہ اور پوری امت مسلمہ کیلئے خصوصی دعا کی۔
تازہ ترین