• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارٹ لینڈز وارڈ سے لب ڈیم امیدوار فیصل محمود کی انتخابی مہم جاری

برمنگھم (ابرار مغل) لبرل ڈیمو کریٹ کے نامزد امیدوار برائے ہارٹ لینڈز وارڈ مرزا فیصل محمود کی عوامی رابطہ مہم جوش و خروش سے جاری ہے اور لبرل ڈیموکریٹ کی ٹیم اور دیگر جماعتیں بھی فیصل محمود کی حمایت میں اس مہم میں ان کے شانہ بشانہ ہیں جب کہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کھل کر ان کی حمایت کر رہے ہیں۔ پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے مرکزی جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر اور جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے ہارٹ لینڈز وارڈ میں گھروں اور مارکیٹ میں فیصل محمود کی حمایت میں پمفلٹس تقسیم کئے اور عوامی رابطہ مہم کے وقت فیصل محمود نے اس بات کا اظہار کیا کہ ہارٹ لینڈز وارڈ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال خراب ہے الیکشن قریب آرہے ہیں، اس کے باوجود موجودہ کونسلر نے ابھی تک سڑکوں کی صفائی نہیں کروائی ہے، سپورٹس کی سرگرمیاں نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان غیر اخلاقی سرگرمیوں میں شامل ہو رہے ہیں، ان حالات کو دیکھتے ہوئےہم مزید خاموش تماشائی نہیں بن سکتے، ہارٹ لینڈز وارڈ کے مکینوں کے اور بھی بہت سے مسائل ہیں مگر موجودہ لیبر کونسلر ان مسائل کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔ وقت کا تقاضا ہے کہ آنے والے الیکشن میں برمنگھم کی عوام لیبر کو خیرباد اور نیا مینڈیٹ لبلر ڈیموکریٹ کے امیدواروں کو دیں جو نئے جوش اور ولولہ سے برمنگھم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ خصوصاً ہارٹ لینڈز وارڈ کی عوام سے یہ امید رکھتا ہوں کہ یہاں کی عوام ہارٹ لینڈز وارڈ کو ہارٹ آف برمنگھم بنانے میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
تازہ ترین