• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنکھوں کا ماسک مفت کافی ملنے کا سبب بن گیا

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) آنکھوں کے اشاروں سے باتیں کرنا تو سنا ہوگا لیکن آنکھوں کے ماسک سے مفت کافی پینا بالکل منفرد ہے لیکن ایک مصری خاتون نجی ائر لائن کے طیارے میں سفر کے دوران آرام کی غرض سے آنکھوں پر نیند والا ماسک چڑھاکر سو گئی۔ مصری عورت نے ائر لائن سٹاف سے تکیہ اور گرم شال پہلے ہی لے لی تھی تاکہ آرام سے سفر کرسکے۔ جب جہاز نے اڑان بھری تو اس عورت نے آنکھوں پر ماسک چڑھالیا جس پر لکھا ہوا تھا۔ Wake me for coffee، اس پیغام نے ائر ہوسٹس کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ تھوڑی دیر بعد ائر ہوسٹس گرم کافی کا کپ لیے عورت کی سیٹ کے ساتھ کھڑی اسے جگا رہی تھی۔ مصری خاتون کافی دیکھ کر حیران رہ گئی۔ اس نے کہا کہ میں نے آرڈر نہیں کیا تھا تو پھر کافی کس بات کی۔ ائر ہوسٹس نے کہا یہ کافی آپ کے آنکھوں کے ماسک کی وجہ سے ہے۔ مصری خاتون نے ائر ہوسٹس کا شکریہ ادا کیا اور کافی پینا شروع کردی۔
تازہ ترین