• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ایم سی کے زیر انتظام 106 سڑکوں پر نصب کیبل وائر ہٹانے کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ دنیا کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی ٹیلی کام کوریڈور بنائے جائیں گے، کے ایم سی کے زیر انتظام 106سڑکوں پر نصب کیبل وائر ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں اور اشخاص کو حتمی نوٹس جاری کردیئے ہیں کراچی کے تمام ایکسچینج کو عنقریب کاپر کے بجائے فائبر آپٹک ٹیکنالوجی سے تبدیل کردیا جائے گا کیبل آپریٹرز اور ٹیلی کام کمپنیز کو ٹیلی کام کوریڈور قائم کرنے اور فائبر آپٹک زیر زمین بچھانے کیلئے ون ونڈو کے ذریعے تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آئے ہوئے ایک اعلیٰ سطحٰ وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ ضروری ہے ، روایتی طریقوں کے بجائے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ہی ہمیں دنیا کے شانہ بشانہ چلنے میں مدد دے سکتا ہے بلدیہ عظمیٰ کراچی ٹیلی کام انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے ہونے والی ہر کاوش کا خیر مقدم کرے گی ۔
تازہ ترین