• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلستان جوہر، زیر تعمیر دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2 بہنیں جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلستان جو ہر میں زیر تعمیر دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر 2بہنیں، دیگر واقعات میں ایک شخص ہلاک ایک زخمی ہوگیا ، تفصیلات کے مطابق گلستان جو ہر بلاک نمبر 9گل ہاؤسنگ سوسائٹی سے متصل راشدی گوٹھ میں مکان کی دیوار تعمیر کی جارہی تھی کہ اچانک منہدم ہو گئی جس کے ملبے تلے آ کر 2بچیاں 12سالہ خضرہ دختر شمل علی اور 5سالہ شبانہ دختر شمل علی دب گئیں ،واقعہ کی اطلاع پر دونوں کو ملبے سے نکال کر تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے دونوں نے دم توڑ دیا ، دونوں آپس میں بہنیں تھیں اور واقعہ کے وقت وہ دیوار کے ساتھ کھیل رہی تھیں ، لانڈھی ریلوے چوکی کی حدود بھینس کالونی کے قریب ٹرین کی زد میں آکر پٹری عبور کرنے والا 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال پہنچایا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی، لاش شناخت کیلئے سرد خانے میں رکھوادی ہے،سولجر بازار نمبر 1 گل رانا کالونی مکان نمبر 70/1 سے تشویشناک حالت میں 70 سالہ شخص کو سول اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس نے بتایا کہ اسپتال میں مضروب کی شناخت جمشید خان ولد فضل دین کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ مضروب نے کئی لوگوں سے قرضہ لیا ہوا ہے اور قرض کے پیسے واپس نہ کر سکنے کے باعث اس نے دلبرداشتہ ہوکر جمعرات کی دوپہر گھر میں رکھی سبزی کاٹنے کی چھری مبینہ طور پر اپنے گلے پر پھیر کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔
تازہ ترین