• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیل مل تا سپرہائی وےلنک روڈ کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ، ملیر ایکسپریس وے منصوبے کی کارروائی تیز

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر) سٹی سینٹر کو موٹروے سپرہائی وے سے ملانے کے لیے ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر کے منصوبے کی کارروائی تیز کردی گئی ٹھیکہ دینے سے قبل دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ یکم مارچ کو مقامی ہوٹل میں نشست کا اہتمام کیاجارہا ہے تاکہ بولی میں حصہ لینے سے پہلے ٹھیکیداروں کے سوال وجواب اور منصوبے کے بارے میں انہیں صحیح طریقے سے آگاہ کیا جاسکے حکومت سندھ کا پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ یونٹ اور لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ملیرایکسپریس وے پروجیکٹ کی فنانسنگ اور تعمیر کے حوالے سے تجاویز پہلے ہی طلب کی جاچکی ہیں جو 20مارچ 2018تک جمع کرائی جاسکیں گی ملیر ایکسپریس وے پروجیکٹ جو کہ 39.9کلومیٹر طویل ہے ہینوچوک (نزد کے پی ٹی فلائی اوور) قیوم آباد سے شروع ہوکر ملیر ندی کے سا تھ سپرہائی وے کاٹھور پراختتام پذیرہوگا، یہ دو رویہ چارلین ہوگا تاہم اس میں سینٹرل میڈین کے ساتھ ایک ایک لین کی مزید گنجائش رکھی جائے گی تاکہ مستقبل میں اسے کشادہ کیا جاسکے،منصوبے کا ڈائزین بلٹ فنانس، آپریٹ مین ٹین اور ٹرانسفر کی بنیاد پرہوگا نیا تعمیر کیا جانے والا یہ ایکسپریس وے راستے کے ساتھ رئیل اسٹیٹ اسکیمزکے لیے تیز رفتار رسائی فراہم کرے گا اور کے پی ٹی فلائی اوور تاسپرہائی وے کا سفر صرف25 منٹ میں ہوسکے گا ٹھیکہ حاصل کرنے والی کمپنی کو اسے تین سال میں مکمل کرنا ہوگا دریں اثناء کراچی سے سپرہائی وے کو ملانے والی دیگر سڑکوں اسٹیل مل تاسپرہائی وے لنک روڈ کی ازسرنوتعمیر کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے جبکہ ماڈل کالونی ٹینک چوک سے چیک پوسٹ نمبر2ریلوے لائن کے ساتھ میمن گوٹھ کے قریب سے سڑک کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔
تازہ ترین