• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور زلمی کے کرکٹرز اور کپل شرما کے درمیان ہنسی مذاق کا میچ

دبئی (نمائندہ خصوصی) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل یہاں اپنے پرستاروں کو محظوظ کرنا شروع کردیا ہے۔ پشاور زلمی کی مقبولیت سرحد پار بھارت میں بھی پہنچ گئی ہے۔ بھارت کے مشہور ٹی وی کے میزبان کپل شرما نے دبئی میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور کرکٹرز کے ساتھ محفل سجالی، ہنسی مذاق کے اس میچ میں کپل شرما نے یونس خان، محمد حفیظ ، کامران اکمل اور ڈیرن سیمی کے ساتھ ہنسی مذاق میں محفل لوٹ لی۔ ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی کو مخاطب کرکے کپل نے پوچھا، آپ کو لوگ خان کہہ کر کیوں بلاتے ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا، شاہد آفریدی کی وجہ سے اور شاید اس لیے کیونکہ میرا تعلق پشاور سے ہے۔ کپل نے کامران اکمل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، آپ تین بھائی کرکٹ میں ہیں جبکہ ایک کزن بھی ٹاپ لیول کی کرکٹ کھیل رہا ہے اور آپ سب کے بچے بھی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان کو کرکٹ میں کسی اور خاندان کی ضرورت نہیں ہے۔ زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ پی ایس ایل 3 سے قبل ٹیم کے کھلاڑیوں کو تھوڑا پرسکون لمحات فراہم کرنا چاہتے تھے، اس لیے اس شو کا انعقاد کیا گیا۔ جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ کپل شرما ان دنوں ہمارے خطے کے بہترین کامیڈین ہیں اور کھلاڑیوں نے ان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا۔ شو میں شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کے بچوں کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
تازہ ترین