• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدرتی وسائل ہوتے ہوئے پاکستانی عوام غریب ہیں، مقررین

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر قائد اعظم اکیڈمی خواجہ رضی حیدرنے کہا کہ تحریک پاکستان کے اکابرین کے بارے میں آگہی ضروری ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سند ھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے زیر اہتمام اور جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے سیمینار بعنوان ’’قائد اعظم اور اکابرین ملت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان،سردار یاسین ملک، پیرسید منور حسین شاہ جماعتی ،پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد قادری،جنید اقبال،محمد طاہر خان،غلام نبی کاکا،پروفیسر ڈاکٹر صاحبزادہ فرید الدین قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔سند ھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل غلام نبی کاکا نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے ہر طرح کے وسائل پاکستان میں موجود ہے لیکن پھر بھی ہم دیگر ممالک ہم غریب، مسکین یا اجنبی کیوں کہلاتے ہیں ۔
تازہ ترین