• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے، مظہر اسلم

مانچسٹر(نمائندہ جنگ ) معروف قانون دان مظہر اسلم سولیسٹر نے کہا ہے کہ پاکستان میں بے رحم احتساب وقت کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے بعد اب یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑے گا تاکہ ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری ملک میں بد عنوانی کے خاتمے کیلئے عدلیہ کا بھرپور ساتھ دیں جس ملک میں تمام خرابیوں کے باوجود انصاف ہوتا ہوا نظر آئے وہ محفوظ ہوتا ہے۔ مظہر اسلم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک سے محبت کرتی ہے لیکن بد قسمتی سے حکمران پاکستان کے خیر خواہ نہیں۔ اس موقع پر سالیسٹرز منصور احمد کاہلو، سالیسٹرز مشتاق احمد، سالیسٹرز شاہد حسین، سالیسٹرز محمد جنید چوہدری، میاں نثار احمد، سالیسٹرزخالد محمود، سالیسٹرز نصرت چوہدری، نورالحسین نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین