• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، بچوں سے زیادتی کے مقدمے میں سابق پادری مجرم قرار

برلن (نیوز ڈیسک) جرمنی کی عدالت نے بچوں سے زیادتی کرنے کے جرم میں ایک سابق پادری کو ساڑھے 8برس قید کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ جرمنی کے جنوب مشرقی شہر ڈیگن ڈورف کی عدالت نے سنایا۔ فیصلے کے مطابق مجرم نے1990کے بعد سے5بچوں کو100سے زائد مرتبہ جنسی زیادتی کا شکار بنایا۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ملزم نے یہ منفی سرگرمیاں میونخ کے قریبی علاقے ڈیگن ڈورف، آسٹریا، سوئٹزر لینڈ، اٹلی اور پولینڈ میں کی تھیں۔ سابق پادری پر جسمانی طور پر نقصان پہنچانے، دستاویزات میں گڑبڑ کرنے اور بچوں کی فحش فلمیں رکھنے کا الزام بھی ثابت ہوا۔ عدالت کے جج تھوماس ٹرائوٹ وائن کا کہنا تھا ساڑھے 8برس قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد بھی مجرم کو حراست میں رکھا جاسکتا ہے، لیکن یہ فیصلہ نفسیاتی علاج کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
تازہ ترین