• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسین حقانی کی گرفتاری، ایف آئی اے کا انٹرپول کو خط

Todays Print

اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) ایف آئی اے نے عدالتی حکم پر انٹر پول ہیڈ کوارٹر کو حسین حقانی کی گرفتاری کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی پاکستانی عدلیہ کو حساس مقدمے میں مطلوب ہیں اور وہ عدلیہ کو واپس آنے کی یقین دہانی کیلئے ایک جھوٹا حلف نامے جمع کرا کے امریکا روانہ ہوئے تھے تاہم کئی بار طلبی کے باوجود عدالت میں حاضر نہیں ہوئے ہیں اس لیے حسین حقانی کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کئے جائیں،میمو گیٹ اسکینڈل کیس کی 15 فروری کو سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈائریکٹر ایف آئی اے بشیر میمن کو سابق سفیر حسین حقانی کو وطن واپس لانے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حسین حقانی کو وطن واپس لانے کیلئے ضروری کارروائی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور وزرات داخلہ سے منظوری کے بعد ایف آئی اے انٹرپول کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کیلئے خط لکھے گئی جس کے ساتھ ہی انٹر پول کے ذریعے حسین حقانی کی واپسی کیلئے راست قدم اُٹھائے جائیں گے۔

تازہ ترین