• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حق خودارادیت پیدائشی حق ہے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا، سلطان محمود

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ حق خودارادیت ہمارا پیدائشی حق ہے اس پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔ مودی کشمیریوںکا قاتل ہے۔ میری زندگی کا مشن کشمیر کی آزادی ہے۔ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی کوئی پالیسی نہیں۔ کنٹرول لائن توڑنے کا اعلان حریت قیادت کے باہمی مشورے سے کیا۔امریکہ، بھارت اوراسرائیل امن کے دشمن ہیں۔ شام پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔ پاکستان کی سالمیت کےساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وٹفورڈ میں تحریک انصاف کے زیراہتمام عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب وٹفورڈ پہنچے تو تنظیم اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں بشیر رٹوی، پروفیسر ممتاز بٹ، آزادنکیالوی، شفقت اقبال نعیم، چوہدری مجید، چوہدری اعظم، حاجی محمد منیر، راجہ سکندر، راجہ ظہور اقبال، چوہدری افتخار، عقیل کاظمی، سید شیراز شاہ کاظمی، ممتاز ادیب و شاعر سید مقصود حسین شاہ، سید ابرار شاہ، حمید بٹ، چوہدری محمد سعید، چوہدری محمد رفیق، ظفراقبال بھٹی، کونسلر سہیل بشر، کونسلر جگتارسنگھ، امجد امین بوبی، چوہدری ظریف، ظہیرالدین، ریاست بھٹی،چوہدری طفیل، اورنگ زیب و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔ پروگرام کا آغاز قاری محمد جہانگیر نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری محمد شاہپال نے ادا کئے۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہم سب جماعتیں ایک مکے کی طرح متحد ہیں، ہم میںکوئی اختلاف نہیں ہے۔ انہوںنے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ وہ جنگ بندی لائن پر بھارتی فوج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف اٹھائے۔ مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک دونوںملک جنگ بندی لائن کھول کر دوطرفہ عوام کو ہر طرح کی سہولیات دیں۔
تازہ ترین