• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات مسلم کش فسادات، مودی کی قریبی ساتھی کو بری کر دیا گیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارتی عدالت نے گجرات میں مسلم کش فسادات کی مرکزی ملزمہ اور وزیراعظم نریندر مودی کی قریبی ساتھی کوبری کر دیا ہے۔ ریاست گجرات کے مذہبی فسادات سن 2002 میں ہوئے تھے۔ ان فسادات میں سیکڑوں مسلمانوں کو جاں بحق کردیا گیا تھا ۔بھارتیہ جنتا پارٹی اور موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی جس اہم ساتھی کو رہائی دی گئی ہے، اُن کا نام مایا کودنانی ہے۔ سن 2012 میں انہیں ماتحت عدالت نے مذہبی فسادات میں کلیدی کردار ادا کرنے پر اٹھائیس برس قید کی سزا سنائی تھی۔ استغاثہ نے ثابت کیا تھا کہ وہ 97 مسلمانوں کی ہلاکت میں ملوث تھیں۔63سالہ انتہا پسند ہندو خاتون سیاستدان مایا کودنانی نے ماتحت عدالت کی سزا کے خلاف گجرات ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔
تازہ ترین