• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھاندلی کی گئی تو عوام کا غصہ جتوانے والوں کیخلاف ہوگا ،راجہ ظفر الحق

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ،صباح نیوز)قائد ایوان سینیٹ راجہ ظفر الحق نے کہا ہے کہ نگران حکومت کا طرز عمل فریق نہیں بلکہ فریق اول جیسا ہے۔ بتایا جائے کہ مسلم لیگ(ن) کے ورکرز پر تشدد کیوں اور کسی منصوبے کے تحت کیا گیا؟ اپنے اوپر مقدمہ دیکھا تو دوسروں کا غم بھول گیا۔ نگران حکومتوں میں عقل کی کمی ہے اگر الیکشن میں دھاندلی کی گئی تو عوام کا غصہ جیتنے والوں کے بجائے جتوانے والوں کے خلاف ہوگا ۔ان خیالات کا اظہار قائدایوان سینٹ راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں تحریک کو سمیٹنے کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔راجہ ظفر الحق نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہماری ر یکوزیشن پر اجلاس بلایا اور نگران حکومت کا تجزیہ کیا۔

تازہ ترین