• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر اخلاقی لباس پہننے والی ماڈل پر ویتنام حکومت نے بھاری جرمانہ عائد کر دیا

ہنوئی(ایجنسیاں) 19مئی کو کانز فلم فیسٹیول کا انعقاد ہوا جس میں ویت نام کی ایک ماڈل نے ایساغیراخلاقی لباس پہن کر شرکت کی تھی جس کی تصاویر اور ویڈیوز اب منظر عام پر آئی ہیں جس پر ویت نام کی حکومت نے اس ماڈل کو بھاری جرمانہ کر دیا۔ 29سالہ نگوک ترینا نامی اس ماڈل نے ایسا مختصر لباس پہنا کہ اس کا پورا جسم اس میں سے نمایاں ہو رہا تھا۔ جب اس کی یہ غیراخلاقی لباس پہنے تصاویر اور ویڈیوز منظرعام پر آئیں تو ویت نام کے شہریوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا اور نگوک کو کی تنقیدکا نشانہ بنانے لگے۔اس پر ویت نام کے وزیرثقافت ، کھیل و سیاحت نگوئین تھین حرکت میں آ گئے اور نگوک کو یہ لباس پہننے پر جرمانہ کر دیا۔ انہوں نے اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نگوک نے یہ لباس پہن کر ملک کا نام بدنام کیا، ان کی اس حرکت کی وجہ سے ویت نام کے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے جس پر انہیں جرمانہ کیا گیا ہے۔ ویت نامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھی وزارت ثقافت کی طرف سے نگوک کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے تاہم جرمانے کی رقم کی تفصیل تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

تازہ ترین