• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدت پوری ہونے پرایل ڈی اے نے 10 لیگل ایڈوائزر فارغ کر دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) ایل ڈی اے نے 10 لیگل ایڈوائزر فارغ کر دیئے، اتھارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ 5سال مدت پوری کرنے والے لیگل ایڈوائزر فارغ کر دیئے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق فارغ کیئے جانے والےلیگل ایڈوائزرز میں وقار اےشیخ، میاں طاہر مقصود، کاشف علی، سید امتیاز حسین شاہ، مرزا عامر بیگ اور ظل حسنین گیلانی جو ایل ڈی اے کی ہائیکورٹ / سپریم کورٹ میں نمائندگی کرتے تھے، کو فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ تمام لیگل ایڈوائزرز جو ایل ڈی اے کی سول اور سیشن عدالتوں میں نمائندگی کرتے تھے، کو بھی فارغ کر دیا گیا ہے۔جن میں چوہدری اعجاز، ناصر دین، شاہد سرور، ہما خرم، محسن رضا ورک، عبدالمجید طاہر، عباس علی سندھو، مرزا عبدالخالق، عابد حسین ہنجرا، حماد حسن رندھاوا، نسیم شفقت اور حسین خان کے نام شامل ہیں ۔
تازہ ترین