• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کابینہ نے پولیس آرڈر 2002ء کی منظوری دے دی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں تفصیلی غور و خوض کے بعد پولیس آرڈر 2002 ء کی منظوری اور اس میں چند ترامیم کی بھی منظوری دی گئی۔بل جمعرات کو صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔سندھ کابینہ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے 62 اراکین پر مشتمل صوبائی مشاورتی کونسل کی بھی منظوری دی۔ کابینہ کے ایجنڈے میں شامل آئٹمز میں سندھ(ریپیل آف پولیس ایکٹ 1861 اور پولیس آرڈر 2002) بل2019ءکی بحالی؛ سندھ منیمم ویجز بورڈ کی تشکیل، سیسی کی گورننگ باڈی کی تشکیل ، ایمینٹی پلاٹس کی ماس ٹرانزٹ پروجیکٹس جو کہ سندھ حکومت کے تحت شروع کیے گئے ہیں کے لیے منتقلی /استعمال،صوبہ سندھ ایکٹ 1991ء کے لیے محتسب اعلیٰ کے دفتر کے قیام میں ترمیم ،ٹائون کمیٹی، شادی پالی، ضلع عمر کوٹ میں ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی،خصوصی افراد کو بااختیار بنانے کے لیے صوبائی مشاورتی کونسل کی تشکیل شامل تھے ۔
تازہ ترین