• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپنسر آئی اسپتال کو سری لنکا سے مزید تین قرینہ موصول

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپنسر آئی اسپتال میں قرنیہ کی پیوند کاری کا عمل جاری ہے اور سری لنکا سے مزید تین قرنیہ موصول ہوگئےہیں۔ میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے نابینا افراد میں قرنیہ کی پیوند کاری کے لئے لائنز کلب کی جانب سے فراہم کی گئیں آنکھیں وصول کیں۔ اس حوالے سے لائنز کلب آف پا کستان کے چیئرمین لائن ابو بکر کریم نے میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ان کے ہمراہ سابق کونسل چیئرمین لائن ارشد اسلام، وائس ڈسٹرکٹ گورنر (سائوتھ) لائن امین رحمان اعلانہ سمیت سینئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ڈاکٹر بیر بل گینانی بھی موجود تھے، میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے لائنز کلب آ ف پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

تازہ ترین