• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عنایت ناز کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، غلام نبی مری

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے ممبران غلام نبی مری ‘ میر حاجی غفور مینگل ‘ ضلعی کونسلران رحیم داد شاہوانی ‘ غلام سرور لانگو ‘ ملک محمد ابراہیم شاہوانی ‘محمد اسماعیل شاہوانی ‘ ظفر اللہ شاہوانی ‘ ماسٹر نیک محمد شاہوانی ‘ منور بلوچ ‘ بشیر احمد بگٹی ‘ اعجاز احمد رئیسانی اور پارٹی کے دیگر کارکنوں نے سریاب کے ممتاز سماجی کارکن اور پارٹی ممبر عنایت ناز سمالانی کی ناگہانی موت پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے کوئٹہ بالخصوص سریاب کے عوام کیلئے سیاسی ‘ سماجی اور سپورٹس کے حوالے سے ناقابل فراموش خدمات ‘ جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے ہمیشہ اجتماعی مسائل کے حل کیلئے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات فراموش نہیں کی جائینگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرحوم کے انتقال پر کلی صابر آباد کمالو میں ان کے چھوٹے بھائی عطاء اللہ سمالانی اور دیگر لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عنایت ناز سمالانی کی وفات سے سریاب کے نوجوان ایک کھلاڑی ‘ استاد سے مرحوم ہو گئے۔ عنایت اللہ ناز کی تعلیمی ‘ سپورٹس ‘ سماجی مسائل کے حل کے حوالے سے علاقے کے لوگوں کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ مرحوم نے سریاب کے علاقوں کلی کمالو‘ کلی بڑو ‘ کلی صابر آباد ‘ کلی شاہنواز و ملحقہ علاقوں کیلئے تعلیم ‘ سپورٹس کے فروغ اور سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے جو جدوجہد خدمات سر انجام دیں وہ یہاں کے نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہیں وہ مخلص انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ علاقے کے اجتماعی ‘ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور عوام کو شعور آگاہی ‘ تعلیم ‘ صحت سپورٹس کی جانب راغب کرنے کیلئے دن رات جدوجہد کی۔
تازہ ترین