• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرز ہڑتال سیاسی،دھرناسختی سے روکیں گے، شوکت یوسفزئی

کراچی(جنگ نیوز)وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسف نے مارننگ شو ”جیو پاکستان “ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے بچوں کو سڑکوں پر لانے کی کوشش کی گئی تو سختی سے روکا جائے گا، کے پی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال پر شوکت یوسف زئی نے کہا ڈاکٹروں کے مطالبات کے پیچھے سیاست ہے یہ چیز اس سے ثابت ہو گئی ہے کہ وہ مولانا کے مارچ کے لئے اب کیمپ لگانے کا کہہ رہے ہیں نجکاری نہیں ہو گی ہم چاہتے ہیں اسپتالوں کو مالی اور انتظامیی طور پر خود مختار بناؤ تو ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ اس سے مریض متاثر ہوں گے۔معروف کیریئر کونسلر اظہر حسین عابدی نے کہا کہ دسمبر تک مختلف ممالک کی جانب سے تعلیمی اسکالر شپ آفرز کی جاتی ہیں صرف پانچ فیصد لوگ اس کو حاصل کرپاتے ہیں لوگوں کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ اس کی ڈیٹ لائن کتنی اہم ہے اسکالر شپ اپلائی کرنے کے لئے مکمل اور بہترین سی وی بہت ضروری ہے تمام تعلیمی اور دیگر ڈاکیومنٹس اوریجنل اور فوٹو کاپی دونوں ہونا بھی ضروری ہے بہترین انداز میں دیا گیا اسٹیٹمنٹ بھی ضروری ہے کہ آپ کو یہ اسکالر شپ کیوں دی جائے انگریزی زبان میں مہارت بھی ضروری ہے ۔

تازہ ترین