• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس، گواہ کے بیان پر ملزم کے وکیل کی جرح مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں گواہ کے بیان پر ملزم کے وکیل کی جرح مکمل ہونے پر سماعت 10؍اکتوبر تک ملتوی کردی، منگل کو سینٹرل جیل میں قائم انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے موقع پر جیل حکام کی جانب سے گرفتار ملزمان اے ایس آئی اللہ یار، ہیڈ کانسٹیبل محمد اقبال، کانسٹیبل ارشد علی، غلام نازک، عبدالعلی، شفیق احمد، اکبر ملاح، محمد انار، فیصل محمود، خیر محمد، عمران کاظمی، رئیس عباس زیدی اور شکیل فیروز کو پیش کیا گیا، اس موقع پر ضمانت پر رہا ملزمان سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار ، قمر احمد شیخ ، محمد یاسین، سپرد حسین اور خضر حیات بھی پیش ہوئے۔

تازہ ترین