• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(پ ر)پاپوش ڈپو کے سینئر اخبار فروش اور عہدیدار و رہنما محمد حنیف انتقال کر گئے جن کی نماز جنازہ میں مر کزی جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈا،سینئر نائب صدر چوہدری نذیر اور دیگر عہدیداروں اور اخبار فروشوں نے شر کت کی ۔مر کزی انجمن اخبار فروشاں کراچی کے دفتر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکریٹری عبدالحمید ڈاڈاسینئر نائب صدر چوہدری نذیر و دیگر عہدیداروں نے شر کت کی اور مر حوم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔سوئم بروز جمعرات بعد نماز ظہر تا عصر جامع مسجد امیر حمزہ سیکٹر5Mنارتھ کراچی ،نزد دو منٹ چورنگی میں ہو گا۔
تازہ ترین