• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکنڈ الیون ٹی20: علی رضا کی ہیٹ ٹرک،7 وکٹ اڑادیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ میں ناردرن اورسدرن پنجاب نے میچ جیت لئے ۔منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو 19 رنز سے شکست دے دی۔ ناردرن کرکٹ ٹیم162رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسپنررضا علی ڈار نے 29 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ سرمد بھٹی 47 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ سنٹرل پنجاب نے52 رنز کا آغاز ضائع کردیا اور اگلے 8 کھلاڑی اسکور میں صرف 87 رنزکا اضافہ ہی کرسکے۔ پوری ٹیم 9 وکٹ پر 143 رنز ہی بناسکی۔ اوپنر عثمان صلاح الدین نے 27 رنز اسکور کیے۔ اسامہ میر نے 3، رضاحسن اور صدف حسن نے 2،2 کو آؤٹ کیا۔ ادھر سدرن پنجاب نے خیبرپختونخوا کو 3وکٹوں سے شکست دے دی۔ ناکام ٹیم 6وکٹ پر 197رنز بناسکی۔ نبی گل نے 60گیندوں 10 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 94 رنز اسکور کیے۔ سدرن پنجاب نےہدف 7 وکٹ گنواکر حاصل کرلیا۔اوپنر ذیشان اشرف نے 26 گیندوں پر 52رنز اسکور کیے۔

تازہ ترین