• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداحوں کا دل جیتنے کیلئے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھا‘سحرش خان

پشاور (نیوز ڈیسک) ماڈل و گلوکارہ سحرش خان نے کہا ہے کہ ماڈلنگ سے گلوکاری کے میدان میں قدم کسی سے مقابلہ کرنے نہیں بلکہ اپنی محنت اور لگن سے مداحوںکے دلوں پر راج کر نے آئی ہوں اور وہ دن دور نہیں جب کامیابی میرے قدم چومے گی جبکہ جلد ہی میرے آڈیوز اور وڈیوز البم مارکیٹ میں آنے والے ہیں جس سے تہلکہ مچ جائے گا ۔ انہوںنے جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شوبز کی دنیا کانٹوں کی سیج ہے جس میں ہر قدم کافی سوچ و بچار اور خیال سے رکھا جاتا ہے جبکہ ماڈلنگ سے گلوکاری کا سفر عزت سے طے کیا ہے کیونکہ کسی بھی شعبے میں عزت اور اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانا اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ گلوکاری میں نام، عزت اور شہرت حاصل کرنے کے لئے قدم رکھا ہے او عزت کے دائرے میں رہ کر اپنے والدین اور دوست احباب کی دعاؤں اور مداحوں کی داد سے بہت بڑا نام اپنی محنت اور لگن سے کماؤنگی۔ دولت کی لالچ نہیں ہے جب عزت، نام اور شہرت حاصل ہو جاتی ہے تو دولت خود بخود قدم چومتی ہے جبکہ عزت کی ایک دن کی زندگی ہزار زندگیوں سے بہتر ہے۔ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں ہے بلکہ خود سے مقابلہ کر رہی ہوں جو لوگ دوسروں سے مقابلہ کرتے ہیں ان میں آگے بڑھنے کا حوصلہ نہیں ہوتا اور حسد و جلن انسان کو تباہ کر دیتا ہے اسلئے ساری توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھی ہے جلد میرے آڈیو اور ویڈیوز البم مارکیٹ میں آنے والے ہیں جس سے شوبز کی دنیا میں دھوم مچ جائے گی۔
تازہ ترین