• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سابق کمشنر کراچی شاہد عزیز صدیقی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہوگی

سابق کمشنر کراچی شاہد عزیز صدیقی انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج ہوگی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق کمشنر کراچی شاہد عزیز صدیقی طویل علالت کے بعدجمعرات کو انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد عثمان غنی سی ویو میں ڈیڑھ بجے ادا کی جائے گی۔ شاہد عزیز صدیقی نے 1968ء کے سی ایس ایس بیچ میں ٹاپ کیا تھا۔ مرحوم نے چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی سمیت دیگر مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے سوگواران میں بیوہ، تین بیٹیاں اور ایک بیٹا چھوڑے ہیں۔

تازہ ترین