• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوزڈیسک )ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات میں یوکرین میں تعینات امریکی سفارت کار گواہ کے طور پر سامنے آئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق یوکرین میں تعینات امریکی سفارت کار بل ٹیلر نے اقرار کیا ہے کہ یہ مکمل طور پر واضح تھا کہ یوکرین کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے روکی گئی امداد تب تک جاری نہیں کی جائے گی جب تک یوکرین سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے خلاف تحقیقات کا آغاز نہیں کرتا۔صدر ٹرمپ کے خلاف جاری مواخذے کی تحقیقات کے سلسلے میں ایوانِ نمائندگان کی متعلقہ کمیٹی کے سامنے پچھلے ماہ دیے گئے بیان میں بل ٹیلر کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے لیے امریکی سفیر گورڈن سونڈ لینڈ نے انہیں متعدد بار بتایا کہ صدر ٹرمپ اسے کچھ دو اور کچھ لو کے طور پر نہیں دیکھتے۔

تازہ ترین