• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سیف الرحمٰن کو ڈی جی کے ڈی اے کا اضافی چارج مل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے گریڈ 20پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسر میونسپل کمشنر کے ایم سی ڈاکٹر سید سیف الرحمٰن کو ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ سندھ نے منگل کو نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ کے ڈی اے اس وقت حکومت سندھ کے لئے ایک چیلنج بنا ہوا ہے کے ایم سی سے مئی 2016میں الگ ہونے کے باوجود ادارہ تاحال اپنے پائوں پر کھڑا نہیں ہوسکا۔

تازہ ترین