• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد العتیبی پاکستان میں قائم مقام سعودی سفیر مقرر

اسلام آباد (صالح ظافر) پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے میں خالد العتیبی نے حبیب اللّٰه‎ بخاری کی جگہ پر ڈپٹی ہیڈ آف مشن کا عہدہ سنبھال لیا ہے جنہیں ریاض میں وزارت خارجہ میں ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔ خالد العتیبی سینئر سفارت کار ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق خالد العتیبی نے پاکستان میں قائم مقام سعودی سفیر کا عہدہ بھی سنبھال لیا ہے کیونکہ سعودی سفیر ایڈمرل نواف بن سعید المالکی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب گئے ہوئے ہیں اور وہ آئندہ ہفتے پاکستان پہنچیں گے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے میں سینئر عہدوں پر مزید اہم تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

تازہ ترین