• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار حاذم بنگوار کا پہلا انگریزی گانا ’’حرام‘‘کل جاری کیاجائیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار حاذم بنگوار کا پہلا انگریزی گانا ’’حرام‘‘ 15نومبرکو شائقین کے لئے جاری کیاجائے گا۔حاذم بنگوار کا مکمل البم(آگ سے کھیل رہا ہے) "Playing with fire" کے عنوان سے جنوری 2020 تک منظر عام پر آجائے گا ۔ حاذم بنگوار کا گانا حرام اپنی نوعیت میں ایک پوپ الیکٹرونک ڈانس ہے ۔اپنے گانے سے متعلق حاذم کے کا کہنا ہےکہ انسان اچھا تب ہی ہوسکتا ہے جب وہ برائی سے آشنا ہو،اگر آپ سینٹ بننا چاہتے ہیں تو گہناگاروں سے آپکو واقف ہونا چاہیے ۔
تازہ ترین