• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہروں میں دشمن کو پسپا کردیا، ایرانی سپریم لیڈر، ہلاکتیں 100سے بڑھ گئیں، ایمنسٹی انٹرنیشنل

تہران(جنگ نیوز)ایرنی سپریم لیڈر خامنہ ای نےکہاہےکہ ہم نے مظاہروں میں دشمن کوپسپاکردیا ہے۔جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مظاہروں میں ہلاکتیں100سےبڑھ گئیں، ایران میں تیل کی قیمتوں میں اضافےپر ہونےوالا احتجاج جاری ہے۔احتجاج میں شریک دہری شہریت کے حامل کئی افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع نے9ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے، ایران کی نیم سرکاری فارس نیوزایجنسی کے مطابق جن کے پاس دوہری شہریت تھی ان کا تعلق جرمنی، ترکی اورافغانستان سے ہے۔ اس نیوز ایجنسی نے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کو بیرونی مدد اورتربیت حاصل تھی تاکہ وہ بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچائیں۔ ایران ماضی میں بھی ایسے الزامات عائدکرتا رہاہے کہ احتجاجی مظاہرین کو بیرونی ممالک امداد فراہم کرتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ایران مظاہروں میں 100سے زائد افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تازہ ترین