• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3افراد جاں بحق،ایک شخص کی لاش ملی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق ،خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے،ایک شخص کی لاش ملی، تفصیلا ت کے مطابق گلشن معمار عباس کٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکرنا معلوم 40 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، شارع فیصل نرسری پُل پر گاڑی کی ٹکر سے 18سا لہ ا بیر جاں بحق ہو گیا ، بلدیہ ٹاون لکی چڑھائی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 8سالہ بچہ مزمل شدید زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں وہ دوران علاج زخموںکی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا،اورنگی ٹاون ڈسکو موڑ کے نزدیک گاڑ کی ٹکر سے 35سالہ خاتون عشرت جہاں زوجہ امتیاز زخمی ہوگئی ،جسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا،ماڑی پورروڈپر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے زر ولی زخمی ہو گیا ،علاوہ ازیں محمودآباد نمبر 2 میں واقع گھر سے 35سالہ سہیل ولد شوکت کی 2دن پرانی لاش ملی ، لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی ، پولیس کے مطابق وجہ موت فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

تازہ ترین