• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکام کے دعوئوں کے برعکس ٹنچ بھاٹہ اور پیپلز کالونی میں تجاوزات کی بھرمار

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کینٹ بورڈز حکام کے دعوئوں کے باوجود بازاروں میں تجاوزات کا خاتمہ نہ ہو سکا بلکہ آئے روز تجاوزات کی وجہ سے کینٹ کے بازاروں کی سڑکیں سکڑتی جا رہی ہیں ، رات کے وقت کینٹ کے بعض بازاروں کی سڑکیں موٹر وے کی طرح کشادہ نظر آتی ہیں مگر دن کے اوقات میں تجاوزات کے باعث سکڑ جاتی ہیں ،پیپلز کالونی اور ٹنچ بھاٹہ کے بازاروں میں دکانداروں نے فٹ پاتھوں پر نہ صرف قبضہ کیا ہوتا ہے بلکہ دکاندوں کے اطراف بھی سٹالز لگوا رکھے ہوتے ہیں جن سے جہاں دکاندار ماہانہ کرایہ وصول کرتے ہیں وہاں کینٹ بورڈ کا عملہ مبینہ طور پر منتھلی وصول کرتا ہے ، تجاوزات کے باعث سڑکوں پر پیدل چلنا شہریوں کیلئے محال ہو چکا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہاس غیرقانونی کام کو رکوانے میں ایگزیکٹو آفیسر بھی بے بس نظر آتے ہیں ، کینٹ بورڈ کے بعض اہلکاروں کا کہنا ہے کہ اس ایریاز میں تجاوز کنندگان کو منتخب سیاسی لوگوں کی بھی اشیر باد حاصل ہے ، شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی اورڈائریکٹر ایم ایل اینڈ سی راولپنڈی ریجن سے اصلاح احوال کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین