برق گرتی ہے ایک آشیاں پر
تو چمن پر اثر ڈالتی ہے
جنگ چاہے کہیں ہو رہی ہو
ہر وطن پر اثر ڈالتی ہے
اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کے باعث جہاں خلیجی ممالک پاکستان انڈونیشیا وغیرہ متاثر ہوئے ہیں وہیں برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک میں بھی بحرانی کیفیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
امریکی اخبار کی سیٹلائیٹ تصاویر پر مشتمل رپورٹ کے مطابق ایران نے امریکی اور اتحادی اہداف پر ڈرون اور میزائل حملے کیے۔
سوئزر لینڈ میں مبینہ طور پر ایک شخص نے پوسٹل سروس بس کے اندر خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 6 مسافر موقع پر ہلاک جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
دبئی پولیس نے 60 سالہ برطانوی شخص کو ایرانی میزائلوں کی فوٹیج بنانے کے الزام میں حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔
عمان کی سلالہ پورٹ پر ایرانی حملے سے تیل کے ذخیرے میں آگ لگ گئی۔
امریکی خام تیل 93.80 ڈالر اور برینٹ خام تیل 99.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا ہے۔
ٹی وی، اسٹیج ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر فاروق عبداللّٰہ شادی میں شریک تھے جہاں ان پر انتہائی قریب سے ایک شخص نے پستول سے گولی چلانے کی کوشش کی
عراقی پورٹس اتھارٹی کے مطابق حملے کے بعد دونوں ٹینکرز میں آگ بھڑک اٹھی۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ یو اے ای پر ایرانی حملوں سے 2 پاکستانی جاں بحق ہوئے، ایران پر حملوں نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ 11 دنوں میں ہماری فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کردیا ہے، امریکی افواج نے 58 ایرانی بحری جہاز تباہ کر دیے۔
روسی مندوب وسیلے نبنزیا نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملے سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال خراب ہوئی۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں بڑا حملہ کیا ہے۔
قرارداد کے حق میں 4 اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے، 9 ارکان غیرحاضر رہے۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ صورتِ حال مزید بگڑنے سے پہلے تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر توجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو ہرجانہ ادا کیا جائے، اور مضبوط بین الاقوامی ضمانتیں دی جائیں کہ آئندہ ایران پر جارحیت نہیں کی جائے گی۔