• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغداد بم دھماکوں میں ہلاکتیں 77ہو گئیں، 140سے زائد زخمی

Death Toll Rises In Baghdad Blasts More Than 140 Injured
عراق کے دارالحکومت بغداد میں 3بم دھماکوں میں ہلاک افراد کی تعداد 77ہو گئی، جبکہ 140سے زائد زخمی ہیں۔ امریکا نے بغداد دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

پولیس کے مطابق پہلا دھماکا شہر کے شمالی علاقے الشعب میں ہوا، جس میں 41افراد ہلاک اور70 سے زائد زخمی ہوئے۔ صدر سٹی میں دوسرے کار بم دھماکے میں 3 افراد ہلاک اور57 زخمی ہو گئے۔

تیسرا بم دھماکا شہر کے جنوبی علاقے الرشید میں ہوا ،جس میں 6 افراد ہلاک اور21زخمی ہوئے۔ شدت پسند تنظیم داعش نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

امریکا نے بغداد دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ عراقی رہنما مشترکہ دشمن داعش کے خلاف مل کر کام کریں۔
تازہ ترین