• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اذلان شاہ ہاکی: جاپان نے کینیڈا کو 1-3 سے شکست دے دی

اذلان شاہ ہاکی کپ میں جاپان نے آخری پول میچ میں کینیڈا کو 1-3 سے شکست دے دی۔

ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری ایونٹ کے میچ میں جاپان نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر 13 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

جاپان نے 5  میچز میں سے  4 میں کامیابی حاصل کی، جبکہ ایک میچ ڈرا  کھیلا، پاکستان ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل کل جاپان اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید