• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے نجم سیٹھی کے استعفیٰ کے بعد احسان مانی بورڈ کے چیئرمین کےلئے مضبوط ترین امیدوار بن گئے ہیں۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کےلئے آئینی طریقہ کار کے مطابق چلیں گے ۔

انہوں نےکہا کہ احسان مانی کو بورڈ آف گورنر کےلئے نامزد کیا جائے گا ،اس کے بعد انہیں الیکشن لڑکر چیئرمین پی سی بی بننا ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احسان مانی کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھاکہ چیئرمین پی سی بی کےلئے وہ وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ احسان مانی آئی سی سی میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں،وہ 3سال آئی سی سی کے خرانچی اور 3سال سربراہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی بنانے کے حوالے سے فون پر آگاہ کیا ۔

احسان مانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پاکستانی کرکٹ دنیا میں سب سے ٹاپ پر ہونی چاہیے،میر ا وژن وہی ہے جو وزیراعظم کا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا مقصد نچلی سطح سے پاکستان کرکٹ کو بہتر کرنا ہے،پاکستانی کرکٹ کو بہتر کرنے کیلئے ہمیں جامع اوربہترین پلان بنا کر عمل کرنا ہوگا،وزیراعظم کے وژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کا ڈھانچہ بہتر بنائیں گے۔

تازہ ترین