• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کی اپنے اٹارنی جنرل سے دوریاں انتہا کو پہنچ گئیں

امریکی صدر ٹرمپ کے اپنے اٹارنی جنرل جیف سیش سے دوریاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں ،ان دوریوں کا ثبوت ٹرمپ کے اس بیان سے باآسانی لگایا جا سکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ میرا کوئی اٹارنی جنرل ہی نہیں ہے اور یہ بہت تکلیف دہ بات ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ ان الفاظ کے علاوہ متعدد مواقع پر جیف سیشن کی کارکردگی پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہارکر چکے ہیں اور اب ایک مرتبہ پھر ان سے غیر مطمئن نظر آئے اوراس کا اظہار بھی کر دیا۔

ایک امریکی ٹی وی ویب سائٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات سمیت بارڈر سکیورٹی کے معاملات پر جیف سیشن کے اٹھائے گئے اقدامات سے میں مطمئن نہیں ہوں۔

امریکی صدر سے جب یہ سوال کیا گیا کہ جیف سیشن کو ان کے عہدے سے معزول کیا جائے گا یا نہیں؟ تب ٹرمپ نے کہا ہے کہ اس حوالے سے معاملے پر غور کریں گے کہ جیف سیشن کے بارے میں کیا قدم اٹھایا جاسکتا ہے ،تاہم مجھے ذاتی حیثیت میں ان کی طرف سے بہت زیادہ مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ ٹرمپ ، جیف کو معزول کر دیں گے لیکن جیف اپنے عہدے پر برقرار ہے تاہم ٹرمپ کے اس بیان کے بعد جیف سیشن کی چھٹی ہوتی ہو ئی نظر آتی ہے اور ٹرمپ ،جیف کے درمیان تعلق ٹوٹنے کے قریب ہے۔

تازہ ترین