• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے،فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان شہید برہان وانی کو فریڈم فائٹر سمجھتا ہے ،اس لئے برہان وانی کا یادگار ٹکٹ جاری کیا ہے ۔

فواد چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں لڑنے والے سارے کشمیری فریڈم فائٹر ہیں ،وزدی کے عوام بھارت کے جبرو استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیر کے لوگوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ،ڈاک ٹکٹ پر برہان وانی کی تصویر پاکستان کے خیالات کی مظہر ہے ۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کشمیر اب بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، کشمیر اب ان کے ہاتھ میں نہیں ہے۔

ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستان انڈیا کرکٹ کا میچ ہوتا ہے اور پاکستان جیتتا ہے تو مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں لوگ خوشیاں مناتے ہیں، کل جب پاکستان کو میچ میں شکست ہوئی تو مقبوضہ کشمیر اتنا ہی اداس ہے جتنے پاکستان کے لوگ۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ یہ سب پاکستان کنٹرول نہیں کررہا، پاکستان امن کیلئے کھڑا ہے، ہم انشاء اللہ بھارت کی اندرونی سیاست سے متاثرنہیں ہوںگے، اگر بھارتی رویہ یہی رہتا ہے تو پورا پاکستان متحد ہے اور بھارت کو جواب دینا جانتا ہے۔

تازہ ترین