• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ صفورا کا ملزم نوید عرف شریف دادو سے گرفتار

سانحہ صفورا میں ملوث دہشت گرد نوید عرف شریف کو پولیس نے دادو سے گرفتار کر لیا ہے۔

ایس ایس پی دادو تنویرتنیو کے مطابق گرفتار دہشت گرد نوید عرف شریف کا تعلق القاعدہ سے ہے،جو حیدرآباد کا رہائشی ہے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد نوید عرف شریف کو افغانستان سے واپسی پر گزشتہ رات گرفتار کیا گیا، اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری قرار دیا تھا۔

ایس ایس پی دادو نے مزید بتایا کہ دہشت گرد نوید کے سرکی قیمت 25 لاکھ مقرر کرنے کی سفارش بھی کی گئی تھی،دہشت گرد پر 6مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہشت گرد نوید نے 2014 ء میں حیدرآباد میں دو پولیس اہلکاروں کو قتل کیا تھا،جبکہ حیدرآباد ہی میں دوران بینک ڈکیتی رینجرز اہلکار کو بھی قتل کیا تھا۔

تازہ ترین